عوام کی 22 بہمن کی ریلی میں بھرپور شرکت دشمنوں کو مزید مایوس کرے گی، آیتاللہ العظمیٰ نوری ہمدانی
شیعیت نیوز : مرجع تقلید حضرت آیت اللہ حسین نوری ہمدانی دام ظلہ نے یوم اللہ 22 بہمن (یوم پیروزی انقلاب اسلامی) کے موقع پر عوام کو ریلی میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی کا پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم ملتِ ایران ہمیشہ حساس مواقع پر میدان میں موجود رہی ہے اور اپنے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے دشمنوں کو مایوس کرتی رہی ہے۔ 22 بہمن امسال بھی دشمنوں کی دشمنی میں اضافے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اسی بنا پر اس سال عوام کی موجودگی پہلے سے زیادہ نمایاں اور شاندار ہونی چاہیے تاکہ ایک بار پھر اسلامی نظام کی طاقت، جو انہی مؤمن اور انقلابی عوام کی مرہونِ منت ہے، دنیا کے سامنے واضح ہو اور ایک نئی تاریخ ساز جدوجہد رقم کی جائے۔ میں تمام عوام کو 22 بہمن کی ریلی میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہوں اور بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہوں کہ سب کو توفیق عطا فرمائے، بالخصوص جمہوریہ اسلامی ایران کو دوام و استحکام نصیب فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ سید ساجد علی نقوی کا پمز اور پولی کلینک ہسپتال کا دورہ، سانحہ ترلائی کے شدید زخمیوں کی عیادت
22 بہمن 1404 حسین نوری ہمدانی
آیت اللہ نوری ہمدانی نے اس سال کے 22 بہمن کو خاص اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کی دشمنی میں اضافے کے باوجود عوام کی موجودگی پہلے سے زیادہ نمایاں اور شاندار ہونی چاہیے تاکہ اسلامی نظام کی طاقت دنیا کے سامنے واضح ہو اور ایک نئی تاریخ رقم ہو۔







