علامہ سید ساجد علی نقوی کا پمز اور پولی کلینک ہسپتال کا دورہ، سانحہ ترلائی کے شدید زخمیوں کی عیادت
شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ سانحہ مسجد خدیجۃ الکبریٰ ترلائی کے زخمیوں کی عیادت کے لیے پمز اور پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق وفد میں ان کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید سکندر عباس گیلانی، صوبائی صدر شمالی پنجاب علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی، ضلع اسلام آباد کے صدر سید جاوید حسین شاہ اور نائب صدر علامہ سید بن یامین، جنرل سیکرٹری سید تصور کاظمی، صدر روالپنڈی علامہ عمران علی حیدری، جنرل سیکرٹری سید جابر حسین سمیت دیگر عہدیدار موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : یوم اللہ 22 بہمن کے موقع پر مرجع تقلید حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی کا جاری کردہ پیغام
علامہ سید ساجد علی نقوی نے دونوں ہسپتالوں کے وارڈز اور آئی سی یوز میں موجود سانحہ کے شدید زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی صحت کاملہ و عاجلہ کی دعا فرمائی۔
علامہ سید ساجد علی نقوی کو دونوں ہسپتالوں کے ایڈمنسٹریٹرز اور ڈاکٹرز نے مریضوں کی صحت اور علاج پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
علامہ سید ساجد علی نقوی کے دورے کے موقع پر زخمیوں نے قائد محبوب کو اپنے بلند حوصلوں سے لبریز جذبات کا اظہار کرتے ہوئے "شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن کی آرزو” بیان کیا جس پر قائد محترم نے زخمیوں کے سروں پر دست شفقت پھیر کر ان کو دعا دی۔
دورے کے آخر میں ہسپتالوں میں موجود زخمیوں کے لواحقین سے بھی اظہار ہمدردی کرتے ہوئے قائد محترم نے زخمیوں کی شفاء یابی کی بھی دعا فرمائی۔







