دھمکیوں سے آزاد ماحول میں امریکہ سے مذاکرات کئے جائیں، ایرانی صدر
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوری ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے ساتھ ممکنہ مذاکرات پر مشروط آمادگی کا عندیہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ کو اس سلسلے میں امکانات کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
صدر پزشکیان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ خطے کے دوست ممالک کی جانب سے امریکی صدر کی مذاکراتی تجویز پر ردعمل دینے کی درخواستوں کے بعد انہوں نے واضح ہدایات جاری کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم انقلاب پر پوری دنیا کے مظلوم اور غیور مسلمان فخر کرتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں، علامہ عارف حسین واحدی
انہوں نے لکھا کہ اگر مناسب ماحول میسر ہو جس میں دھمکیاں اور غیر معقول مطالبات نہ ہوں تو وزیر خارجہ منصفانہ اور مساوی بنیادوں پر مذاکرات کی راہ ہموار کریں۔
ایرانی صدر نے زور دیا کہ کسی بھی ممکنہ بات چیت کو عزت، حکمت اور مصلحت کے اصولوں کے تحت آگے بڑھایا جائے گا اور یہ عمل مکمل طور پر قومی مفادات کے دائرے میں انجام پائے گا۔







