رہبر معظم انقلاب پر پوری دنیا کے مظلوم اور غیور مسلمان فخر کرتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں، علامہ عارف حسین واحدی

02 فروری, 2026 20:24

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کا دورہ کیا اور دفتر کی کابینہ اور مجلس نظارت کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔

میٹنگ میں مجلس نظارت کے دبیر حجۃ الاسلام منیر حسین عسکری اور دبیر دفتر، نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجۃ الاسلام بشارت حسین زاہدی کے علاوہ کابینہ اور نظارت کے اراکین نے شرکت کی۔

حجۃ الاسلام منیر عسکری نے فعالیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ جناب ناصر انقلابی صاحب نے زائرین کے امور پر گفتگو کی۔

علامہ عارف واحدی نے گفتگو کرتے ہوئے دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے حوزہ علمیہ قم کے علمائے کرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پاکستان کے اہم ملکی، مذہبی و سیاسی امور کے علاوہ تنظیمی مسائل پر تفصیل سے خطاب کیا۔

انہوں نے خطاب میں پاکستان کے استحکام، امن و سلامتی اور مختلف مسالک کے درمیان وحدت و اتحاد کے لیے قیادت کے کردار کو تفصیل سے بیان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ امن بورڈ میں شمولیت مسلمانوں سے غداری ہے، علامہ سید باقر حسین الحسینی

علامہ عارف واحدی نے قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی بصیرت اور حکمت عملی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملکی استحکام اور امن کے لیے قائد محترم کا بنیادی کردار ہے۔ حقوقِ تشیع کے لیے قومی پلیٹ فارم کی خدمات کو بیان کیا۔

مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل نے جی بی انتخابات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد محترم نے سیاسی انتخاباتی کمیٹی بنا دی ہے۔ ضرورت ہے کہ ہم سب مل کر اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر فعالیت کریں گے تو سیاسی انتخاباتی کمیٹی قائد محترم کی سرپرستی میں گلگت بلتستان کے انتخابات میں بہترین کارکردگی دکھائے گی۔

علامہ عارف واحدی نے بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کے تجاوز اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی جس جرات سے ان عالمی فرعونوں کے مقابلے میں کھڑے ہیں اس پر پوری دنیا کے مظلوم اور غیور مسلمان ان پر فخر کرتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔

مرکزی نائب صدر اور نیشنل پیغام امن کمیٹی کے رکن نے کہا کہ ہم پاکستان میں ہر قسم کی دہشت گردی، تکفیر اور شدت پسندی کے مقابلے میں پوری قوم کو متحد کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ نیشنل رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے پلیٹ فارم سے سیرت طیبہ کی روشنی میں ایسا نصاب مرتب کر رہے ہیں جس سے نوجوان نسل کی اسلام کے مشترک اصولوں پر تربیت ہو اور ہر قسم کے افتراق اور انتشار سے نسلِ نو کو محفوظ رکھا جائے۔

9:03 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top