مستقبل میں امریکی اڈوں پر حملے شدید اور جان لیوا ہوں گے، ایران
شیعیت نیوز: واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے خلیجی عرب ریاستوں بشمول قطر کو واضح پیغام پہنچایا ہے کہ آئندہ امریکی اڈوں کے خلاف ایرانی انتقامی کارروائیاں اب علامتی نہیں رہیں گی بلکہ شدید اور جان لیوا ہوں گی جس میں امریکی فوجی ہلاک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شہید سید حسن نصر اللہ کے والد گرامی کی رحلت پر تعزیت
ایرانی حکام نے خلیجی ممالک کو بتایا ہے کہ امریکہ کی کسی بھی جارحیت یا ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی صورت میں جواب نہایت سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔ یہ پیغام حالیہ خلیج فارس میں امریکی فوجی تحرکات اور دھمکیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور علاقائی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی قیمت پر تیار ہے اور اب کوئی بھی امریکی اڈہ محفوظ نہیں رہے گا۔







