مذاکرات ناکام ہوئے تو جنگ کے لیے مکمل تیار ہیں، تنازع ایران کی سرحدوں سے باہر پھیل سکتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بار پھر واضح اور سخت لہجے میں کہا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہو گئے تو اسلامی جمہوریہ ایران جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ممکنہ تنازع ایران کی سرحدوں سے باہر بھی پھیل سکتا ہے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا: "مجھے جنگ کی کوئی فکر نہیں ہے۔ میں جس چیز کے بارے میں فکر مند ہوں وہ غلط حساب ہے۔”
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شہید سید حسن نصر اللہ کے والد گرامی کی رحلت پر تعزیت
ان کا مطلب یہ تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اگر غلط اندازہ لگا کر ایران کے خلاف کوئی قدم اٹھاتے ہیں تو نتائج ان کے لیے انتہائی سنگین اور غیر متوقع ہوں گے۔ ایران کی دفاعی اور جوابی صلاحیت کو کم نہ سمجھا جائے۔
یہ بیان حالیہ خلیج فارس میں جاری کشیدگی، امریکی فوجی تحرکات اور ایران کے خلاف دھمکیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ ایرانی حکام نے متعدد بار واضح کیا ہے کہ وہ کسی جارحیت کا فیصلہ کن اور وسیع پیمانے پر جواب دیں گے۔







