امرکہ ایران پر محدود فضائی حملہ تو کر سکتا ہے، مگر جوابی کارروائی کا مقابلہ کرنے کی تیاری نہیں، وال اسٹریٹ جرنل

02 فروری, 2026 09:57

شیعیت نیوز: روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پینٹاگون شاید ایران پر ایک "محدود فضائی حملہ” کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو، لیکن ایران کی جوابی انتقامی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اس کے پاس کافی تیاری نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سردار شہدائے ملت و مقاومت سید حسن نصر اللہ کے والد گرامی دنیا فانی سے رخصت

رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کے سامنے امریکی اڈوں کی حفاظت کمزور ہے۔ اس لیے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں پر دفاعی نظام کو فوری طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ اعتراف حالیہ خلیج فارس میں جاری کشیدگی اور ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ ایرانی حکام نے متعدد بار واضح کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا جواب نہ صرف دفاعی بلکہ فیصلہ کن اور وسیع پیمانے پر ہوگا۔

3:03 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top