سردار شہدائے ملت و مقاومت سید حسن نصر اللہ کے والد گرامی دنیا فانی سے رخصت

02 فروری, 2026 09:55

شیعیت نیوز: سردار شہدائے ملت و مقاومت، حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل آقا سید حسن نصر اللہ رحمۃ اللہ علیہ کے والد گرامی سید عبدالکریم نصر اللہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

یہ خبر پورے عالم اسلام، خصوصاً لبنان اور محور مقاومت میں گہرے سوگ کا باعث بنی ہے۔ سید عبدالکریم نصر اللہ ایک باوقار اور دینی شخصیت تھے جنہوں نے اپنے فرزند سید حسن نصر اللہ کی مزاحمتی جدوجہد اور دینی اقدار کی پرورش میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کی حالے بے دانت شیر جیسی ہے، نہ یوکرین کنٹرول کر سکتی ہے نہ گرین لینڈ کا، حسن خمینی

حزب اللہ لبنان اور مختلف شیعہ و سنی حلقوں نے اس عظیم سانحے پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

1:17 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top