ایران کی جوہری تنصیبات پر پچھلا امریکی حملہ ناکام رہا، ٹرمپ کا اعتراف
شیعیت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تازہ بیان میں کھلے الفاظ میں تسلیم کیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر سابقہ امریکی حملہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی کارروائی سے ایران کا جوہری پروگرام روکنے کا ہدف پورا نہیں ہو سکا اور ایران اب بھی اپنی جوہری صلاحیتوں کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس ناکامی کے بعد اب نئی حکمت عملی اور سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جعفریہ الائنس ضلع ویسٹ میں اطہر جعفری ضلعی کوآرڈینیٹر اور افسر زیدی ڈپٹی منتخب
یہ اعتراف ایرانی حکام اور عسکری ذرائع کی جانب سے بارہا کیے گئے دعوؤں کی تصدیق کرتا ہے کہ ایران نے اپنی جوہری تنصیبات کو مختلف حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جدید دفاعی نظام اور حکمت عملی اپنا رکھی ہے۔ ایرانی فوجی حکام نے متعدد بار واضح کیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور کسی بھی جارحیت کا جواب سخت ترین انداز میں دیا جائے گا۔







