جعفریہ الائنس ضلع ویسٹ میں اطہر جعفری ضلعی کوآرڈینیٹر اور افسر زیدی ڈپٹی منتخب

01 فروری, 2026 13:16

شیعیت نیوز : جعفریہ الائنس پاکستان ضلع ویسٹ میں استصواب رائے سے اطہر جعفری کوآرڈینیٹر اور افسر زیدی ڈپٹی کوآرڈینیٹر منتخب

جعفریہ الائنس پاکستان ضلع ویسٹ میں ضلعی اور ٹاؤن کوآرڈینیٹرز کے انتخاب کے لیے استصواب رائے کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کے تینوں ٹاؤنز (اورنگی، مومن آباد اور منگھوپیر) کے کوآرڈینیٹرز کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

استصواب رائے میں ضلع بھر کے پرمٹ ہولڈرز، مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔

انتخابی نتائج مندرجہ ذیل ہیں:

  • اورنگی ٹاؤن: سید شاہد حسین زیدی کوآرڈینیٹر اور دلدار حسین بنگش ڈپٹی کوآرڈینیٹر منتخب
  • مومن آباد ٹاؤن: غلام عباس کوآرڈینیٹر اور وسیم حسین ڈپٹی کوآرڈینیٹر منتخب
  • منگھوپیر ٹاؤن: ملازم حسین کوآرڈینیٹر اور ابراہیم بلتستانی ڈپٹی کوآرڈینیٹر منتخب

دوسرے مرحلے میں نو منتخب ٹاؤن کوآرڈینیٹرز نے ضلعی کوآرڈینیٹر اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر کے انتخاب کے لیے استصواب رائے میں حصہ لیا۔ متفقہ طور پر جناب اطہر جعفری ضلعی کوآرڈینیٹر اور جناب افسر زیدی ڈپٹی کوآرڈینیٹر منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ہتھیار ڈالنے کا وعدہ کبھی نہیں کیا، غزہ پر کنٹرول ہمارا ہے، حماس کا ٹرمپ کو جواب

اجلاس میں جعفریہ الائنس پاکستان کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین بھی شریک ہوئے جن میں ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ریاض الحسن، سیکریٹری سپریم کونسل سید میثم عابدی، رابطہ سیکریٹری علامہ مبشر حسن، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید سبط رضا، سیکریٹری جعفریہ والینٹرز رخ فیروز اور مشیر صدر شمس الحسن شمسی شامل تھے۔

8:27 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top