ایرانی پارلیمنٹ کی قرارداد کے مطابق یورپی ممالک کی افواج دہشت گرد قرار پائیں گی، علی لاریجانی
شیعیت نیوز: علی لاریجانی نے اپنے X اکاؤنٹ پر یورپی یونین کو شدید تنبیہ کی ہے کہ اسلامی مجلس شوریٰ (ایرانی پارلیمنٹ) کی قرارداد کے مطابق ان ممالک کی افواج جنہوں نے IRGC کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے میں حصہ لیا، خود دہشت گرد قرار پائیں گی۔
لاریجانی نے لکھا: "یورپی یونین کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اسلامی مجلس شوریٰ کی قرارداد کے مطابق ان ممالک کی افواج جو IRGC کے خلاف حالیہ فیصلے میں شامل ہوئیں، دہشت گرد تنظیموں کے طور پر شمار کی جائیں گی۔ اس فیصلے کے نتائج انہی یورپی ممالک کو بھگتنے پڑیں گے۔”
یہ بیان یورپی یونین کے IRGC کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔ ایرانی حکام اور عوام اسے ایران کی خودمختاری پر حملہ اور امریکی-اسرائیلی دباؤ میں آنے کی واضح مثال قرار دے رہے ہیں۔







