ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے IRGC کی وردیاں پہنیں: یورپی یونین کے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج، امریکہ مردہ باد” اور "اسرائیل مردہ باد” کے نعرے

01 فروری, 2026 12:08

شیعیت نیوز: یورپی یونین کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کو "دہشت گرد تنظیم” قرار دینے کے فیصلے کے خلاف شدید ردعمل میں ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان نے IRGC کی وردیاں پہن کر احتجاج کیا۔

اجلاس کے دوران ارکان پارلیمنٹ نے "امریکہ مردہ باد” اور "اسرائیل مردہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے اور یورپی یونین کی اس اقدام کو سیاسی انتقام اور ایران کی خودمختاری پر حملہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں آپریشن مکمل: فتنہ الہندوستان کے 133 دہشت گرد ہلاک

یہ احتجاج اس فیصلے کے فوراً بعد سامنے آیا جسے ایران نے اپنی قومی سلامتی اور علاقائی طاقت کے خلاف ایک سازشی قدم قرار دیا ہے۔ پارلیمانی ارکان نے واضح کیا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی حفاظت اور مزاحمت کی علامت ہے اور اسے دہشت گرد قرار دینا سراسر جھوٹ اور دہشت گردی کی حمایت ہے۔

ایرانی حکام نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ یورپی یونین کی امریکی اور اسرائیلی دباؤ میں آنے کی واضح مثال ہے اور اس کا جواب مناسب وقت اور طریقے سے دیا جائے گا۔

5:16 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top