ترکی کی ثالثی ناکام، ایران نے ٹرمپ کے مطالبات ٹھکرا دیے
شیعیت نیوز : ترکی کے حکام کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبات کو ایرانی حکام تک پہنچانے اور ایران کو منوانے کی کوششیں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہیں۔
ترکی کے ذریعے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطے اور بات چیت کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر ایران نے کسی بھی دباؤ یا شرط کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں زوردار دھماکا: 8 منزلہ عمارت کی 2 منزلیں تباہ، وجہ نامعلوم
نتیجتاً امریکہ نے ایران کے خلاف خطرے کی سطح کو بڑھا دیا ہے۔ امریکی افواج کی تعیناتی مکمل ہو چکی ہے اور دونوں فریق (امریکہ اور ایران) مکمل طور پر ممکنہ تصادم کے لیے حالتِ تیاری میں ہیں۔
ایرانی فوجی حکام نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی جارحیت کا آغاز نہیں کرے گا، لیکن اگر حملہ ہوا تو جواب پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا — امریکی اڈوں سے لے کر صہیونی علاقوں تک۔







