ایران میں زوردار دھماکا: 8 منزلہ عمارت کی 2 منزلیں تباہ، وجہ نامعلوم
شیعیت نیوز : ایران کے جنوبی شہر بندرعباس میں رہائشی عمارت میں شدید دھماکا، 2 منزلیں تباہ، کئی گاڑیاں اور دکانیں متاثر
ایران کے خلیجی ساحلی شہر بندرعباس میں ہفتہ کی رات ایک 8 منزلہ رہائشی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا جس سے عمارت کی دو منزلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی کئی گاڑیاں اور دکانیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں : جامعہ المصطفیٰ لاہور سے برادر وجہ الحسن تین دن سے لاپتہ، شہداء سے محبت کا اظہار “جرم”؟
سرکاری میڈیا اور مقامی ذرائع کے مطابق دھماکا شہر کے مرکزی علاقے معلم بلیوارڈ میں پیش آیا۔ دھماکے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی۔ ایرانی میڈیا نے واضح کیا ہے کہ اس دھماکے میں پاسداران انقلاب کے کسی کمانڈر یا عہدیدار کو نشانہ بنانے کی خبریں بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں۔
ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ تاحال کسی جانی نقصان کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی، تاہم عمارت کے ملبے میں تلاشی کا کام جاری ہے۔







