جامعہ المصطفیٰ لاہور سے برادر وجہ الحسن تین دن سے لاپتہ، شہداء سے محبت کا اظہار "جرم”؟

31 جنوری, 2026 19:23

شیعیت نیوز : جامعہ المصطفیٰ لاہور سے تین دن قبل اٹھائے گئے برادر وجہ الحسن تاحال لاپتہ، شہداء سے محبت کا اظہار "جرم” بنا دیا گیا؟

معروف طالب علم اور محبِ شہداء برادر وجہ الحسن کو گزشتہ تین دن سے جامعہ المصطفیٰ لاہور سے اٹھایا گیا ہے اور تاحال ان کے بارے میں کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

ان کا واحد "قصور” یہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شہداء سے محبت اور اپنے عقیدے کا پُرامن اظہار کرتے تھے۔ کیا شہداء کو یاد کرنا اور ان سے عقیدت کا اظہار اب جرم بن چکا ہے؟ کیا پُرامن اظہارِ عقیدہ بھی ناقابلِ برداشت ہو گیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان حملوں کے پیچھے غزہ امن بورڈ کے سرپرست ہیں، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ:

  • برادر وجہ الحسن کے بارے میں فوری طور پر واضح معلومات فراہم کی جائیں
  • اگر کوئی الزام ہے تو اسے قانونی طریقے سے سامنے لایا جائے
  • انہیں اہلِ خانہ سے رابطے کی اجازت دی جائے

کسی بھی شہری کو بغیر کسی وضاحت کے لاپتہ رکھنا انصاف، انسانی حقوق اور آئینی اقدار کے منافی ہے۔

تمام مؤمنین اور خیرخواہان سے گزارش ہے کہ وجہ الحسن کی سلامتی، جلد رہائی اور اہلِ خانہ کو تسلی کے لیے دعا کریں اور اس معاملے میں آواز اٹھائیں — کیونکہ آج خاموشی کل کسی اور کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

11:48 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top