ٹرمپ بابو کی بڑی باتیں، لیکن بحر ہرمز کے سامنے امریکہ کے بحری بیڑے کے کانپنے کی خبر
شیعیت نیوز: سینٹکام (امریکی مرکزی کمانڈ) نے ایک غیر معمولی اور حیران کن بیان جاری کر کے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے التجا کی ہے کہ وہ اپنی دو روزہ بحری مشقیں – جو جنگی گولہ بارود کے ساتھ کی جا رہی ہیں – "محفوظ، پیشہ ورانہ اور سمندری ٹریفک کے لیے غیر ضروری خطرہ کے بغیر” انجام دے۔
یہ بھی پڑھیں: ایبراہام لنکن اب بھی ایران کے ہتھیاروں کی رینج میں آنے کے ڈر سے عمان کے پہاڑوں کے پیچھے چھپا ہوا ہے، رپورٹ
یہ بیان بحر ہرمز میں جاری ایرانی جنگی مشقوں کے تناظر میں آیا ہے جہاں ایران نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ عوامی حلقوں میں طنز کیا جا رہا ہے:
"بحر ہرمز کی قدر تم کیا جانو ٹرمپ بابو، ایران اس کو خوب سمجھتا ہے۔”
یہ امریکہ کی جانب سے ڈر اور کمزوری کا کھلا مظاہرہ ہے جبکہ ایران اپنی دفاعی تیاریوں میں کوئی کمی نہیں چھوڑ رہا۔







