امریکہ میں احتجاج کے دوران ایک اور خاتون کا قتل: پولیس کی بربریت، جبکہ ایران پر انسانی حقوق کی بکواس جاری

27 جنوری, 2026 10:51

شیعیت نیوز: امریکہ میں ٹرمپ مخالف احتجاج کے دوران پولیس کی بربریت کا ایک اور بھیانک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک معصوم خاتون پرامن مظاہرے کے دوران لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال سے ہلاک ہو گئی۔ یہ واقعہ امریکی "جمہوریت” اور "انسانی حقوق” کے دعووں کی مکمل تردید کر رہا ہے۔

وہی امریکہ جو روزانہ ایران پر انسانی حقوق کی پامالی کا جھوٹا پروپیگنڈا کرتا ہے، خود اپنے ملک میں اپنے عوام کو کچل رہا ہے۔ دوسری طرف ایران میں امریکی اور صہیونی سازشوں کا کھلا اعتراف سامنے آیا تھا جب فسادیوں اور امریکی فنڈڈ عناصر نے خود تسلیم کیا کہ انہیں سی آئی اے اور موساد نے براہ راست مالی فنڈنگ، ہتھیار اور تربیت فراہم کی تھی تاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پرتشدد فسادات برپا کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیو ایم اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ملتان میں تقریب میں متعدد شیعہ و سنی رہنماؤ کی شرکت

انہی اعترافات کے بعد بھی ایران کے بیدار عوام اور سیکیورٹی فورسز نے ان سازشوں کو ناکام بنا کر امریکی اور صہیونی منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔ ایران میں اسلامی نظام کی مضبوطی اور عوامی حمایت ایسی ہے کہ بیرونی فنڈنگ اور دہشت گردی بھی اسے ہلا نہ سکی۔

امریکہ اپنے شہریوں کی لاشوں پر کھڑا ہو کر ایران کو سبق دینے کی بکواس کرتا ہے، جبکہ ایران میں کوئی بھی فنڈڈ فسادی یا دہشت گرد عنصر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکا۔ یہ فرق ہے ایک ظالم سامراجی نظام اور ایک عوامی اسلامی نظام کے درمیان۔

یہ خاتون کی ہلاکت امریکی منافقت کا تازہ ثبوت ہے جہاں انسانی حقوق کا نعرہ لگا کر دوسروں پر الزام لگاتے ہیں مگر خود اپنے گھر میں خونریزی کر رہے ہیں۔ ایران نے سی آئی اے اور موساد کے فنڈڈ لوگوں کو شکست دے کر ثابت کیا کہ حق کی طاقت ہمیشہ غالب رہتی ہے۔

4:45 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top