ایم ڈبلیو ایم اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ملتان میں تقریب میں متعدد شیعہ و سنی رہنماؤ کی شرکت
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان وحدت ایمپلائیز ونگ کے زیر انتظام اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ولادت با سعادت حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے ایک پرجوش تقریب برادر سلیم عباس صدیقی (مرکزی صدر وحدت ایمپلائیز ونگ) کی رہائش گاہ ملتان میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈاکٹر محمد اکمل مدنی (سربراہ متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان)، محمد ایوب مغل (صدر جمعیت علماء پاکستان جنوبی پنجاب)، علامہ خالد محمود فاروقی (صدر متحدہ جمعیت اہل حدیث)، بشارت علی قریشی (مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل)، برادر یافث نوید ہاشمی (ایڈوکیٹ سپریم کورٹ)، سید جواد جعفری (چئیر مین ادارہ خودی اور رکن صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب)، مرزا وجاہت (مرکزی سیکرٹری میڈیا سیل عزاداری ونگ)، برادر عاطف سرانی، رانا تیمور (صدر وحدت یوتھ ملتان ڈویژن)، سید ارتضی نقوی (ڈویژنل جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ ملتان)، عاشق حسین (رکن صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی وحدت ایمپلائز ونگ جنوبی پنجاب)، شہزاد نور (ضلعی صدر ملتان وحدت ایمپلائیز ونگ)، محمد عمار (جنرل سیکرٹری وحدت ایمپلائز ونگ ملتان)، وزیر حسین (ملتان)، رانا فیضان (چیئرمین بزم صادقین) سمیت متعدد دیگر رہنما اور کارکنان نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے سید محسن شہریار، ظہیر نقوی اور آغا رضا رضوی اہم عہدوں پر تعینات
تقریب میں امام حسین علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے نعت و منقبت خوانی کی گئی اور اتحاد امت، ولایت اور عزاداری کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ یہ تقریب شیعہ و سنی مکاتب فکر کے مابین بھائی چارے اور مشترکہ احترام کی عکاسی کرتی رہی۔







