ایران کی دفاعی طاقت کا مظاہرہ: 10 غدیر کلاس آبدوزیں آبنائے ہرمز میں دشمن کے خلاف مکمل تیار
شیعیت نیوز: ایرانی بحریہ نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے غدیر کلاس کی جدید اور انتہائی موثر آبدوزوں کی تعیناتی کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ آبدوزیں آبنائے ہرمز، خلیج فارس اور شمالی بحیرہ عمان میں اپنی حکمت عملی پوزیشنز سنبھال چکی ہیں۔
ایرانی دفاعی ذرائع کے مطابق ملک کے پاس غدیر کلاس کی کم از کم 21 آبدوزیں موجود ہیں۔ یہ آبدوزیں اگرچہ سائز میں چھوٹی ہیں مگر انتہائی اعلیٰ سطح کی نقل و حرکت (مینور ایبلٹی) اور چھپنے کی صلاحیت کی بدولت ریڈار اور دشمن کی نگرانی سے بچنے میں ماہر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف عالمی سطح پر قانونی شکایات درج
ان آبدوزوں کا سب سے طاقتور ہتھیار تیز رفتار اور تباہ کن “حوت” ٹارپیڈو ہے جو اپنی رفتار اور درستگی کی وجہ سے بحری دفاعی توازن میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس وقت ان میں سے 10 غدیر کلاس آبدوزیں آبنائے ہرمز کے حساس ترین مقامات پر تعینات کی جا چکی ہیں اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جارحانہ دفاعی حکمت عملی کے تحت مکمل طور پر تیار ہیں۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ تعیناتی ایران کی قومی سلامتی اور علاقائی استحکام کے تحفظ کے لیے ایک فیصلہ کن قدم ہے۔ ایران کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف اپنے علاقائی پانیوں کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے اور اپنے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔







