اے آر وائی کے بعد فضلہ خور ایکسپریس نیوز کا گندا پروپیگنڈا بے نقاب، رہبر انقلاب کے خلاف جھوٹ کا طوفان
پاکستانی میڈیا کے ایک اور ادارے ایکسپریس نیوز نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے خلاف ایک من گھڑت اور جھوٹی خبر نشر کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ رہبر انقلاب ایران چھوڑ کر روس جا سکتے ہیں۔ یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد، جعلی اور دشمنانہ پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔
ایکسپریس نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کی گئی اس رپورٹ میں برطانوی اخبار دی ٹائمز کا حوالہ دیا ہے، مگر یہ دعویٰ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے اور اس کا مقصد ایرانی قیادت کو کمزور دکھانا اور عوام میں غلط فہمیاں پھیلانا ہے۔
یہ فضلہ خور چینل اور اس جیسے دیگر گٹر میڈیا ادارے صحافت کے نام پر ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے اور اسلامی رہنماؤں کی توہین کرنے کا گندا کھیل کھیل رہے ہیں۔ اے آر وائی کے بعد اب ایکسپریس نیوز نے بھی اپنا اصلی گندا چہرہ دکھا دیا ہے کہ وہ مغربی فنڈنگ پر چلنے والے پراکسی وار کا آلہ کار بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اے آر وائی کے سلمان اقبال کا مبینہ معافی نامہ جعلی، رہبر انقلاب سے متعلق خبر پر کوئی معذرت نہیں
یہ کتے کی دم جیسے جھوٹے اور گندے میڈیا گروپس کو سمجھ لینا چاہیے کہ رہبر انقلاب جیسے مردِ میدان کو ان کے گھٹیا پروپیگنڈے سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ ایرانی قوم اور عالم اسلام اپنے رہبر کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے اور ان فضلہ خوروں کے جھوٹ کو منہ توڑ جواب دے گا۔
یہ پروپیگنڈہ اے آر وائی نیوز کی حالیہ جعلی خبروں کا تسلسل ہے جو مغربی اور صہیونی لابی کے ایجنڈے کو فروغ دے رہا ہے۔ شیعیت نیوز اس گھٹیا صحافتی رویے کی شدید مذمت کرتا ہے اور ایکسپریس نیوز سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر اس جھوٹی خبر کو ویب سائٹ سے ہٹائے اور عوام سے معافی مانگے۔







