اے آر وائی کے سلمان اقبال کا مبینہ معافی نامہ جعلی، رہبر انقلاب سے متعلق خبر پر کوئی معذرت نہیں
شیعیت نیوز : سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والا اے آر وائی نیوز کے صدر سلمان اقبال کا مبینہ معافی نامہ، جس میں رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ سے متعلق نشر کی گئی خبر پر معافی مانگی گئی اور چینل پر مغربی فنڈنگ کے الزامات لگائے گئے، مکمل طور پر جعلی اور من گھڑت نکلا۔
ذرائع کے مطابق یہ معافی نامہ سراسر پروپیگنڈہ کا حصہ ہے اور اے آر وائی نیوز کی جانب سے کوئی ایسا بیان یا معافی نامہ جاری نہیں کیا گیا۔ سلمان اقبال کی طرف سے رہبر انقلاب کے حوالے سے کوئی معذرت یا اعترافِ جرم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین کی کامیاب جدوجہد، رہبر انقلاب کے خلاف جعلی خبر ویب سائٹس سے ہٹا دی گئی
یہ جعلی خبر دشمن عناصر کی ایک اور ناکام کوشش ہے جو شیعہ سنی اتحاد کو نقصان پہنچانے اور اسلامی رہنماؤں کی توہین کے لیے پروپیگنڈہ پھیلاتے رہتے ہیں۔ شیعیت نیوز اس جعلی خبر کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور عوام سے اپیل کرتا ہے کہ ایسی من گھڑت خبروں سے ہوشیار رہیں اور تصدیق شدہ ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔







