مجلس وحدت مسلمین کی کامیاب جدوجہد، رہبر انقلاب کے خلاف جعلی خبر ویب سائٹس سے ہٹا دی گئی
شیعیت نیوز : ملتِ تشیع کے سوشل میڈیا پر بھرپور، باشعور اور منظم ردِعمل، اور مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل کی بروقت، مؤثر اور ذمہ دارانہ حکمتِ عملی کے نتیجے میں جنگ، جیو، اے آر وائی سمیت تمام بڑے میڈیا گروپس کے مالکان سے براہِ راست رابطہ قائم کیا گیا۔ اس جدوجہد کے ثمرات یہ سامنے آئے کہ امیدِ مظلومین، رہبرِ معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے حوالے سے اسرائیلی و امریکی لابی کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی، من گھڑت اور گمراہ کن خبر کو متعلقہ ویب سائٹس سے ہٹا دیا گیا۔
ہم مین اسٹریم میڈیا سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافت جیسے مقدس اور ذمہ دارانہ پیشے کے بنیادی اصولوں، اخلاقی اقدار اور پیشہ ورانہ دیانت کو مدنظر رکھتے ہوئے جعلی خبروں، پروپیگنڈے اور ایجنڈا بیانیے کا حصہ بننے سے اجتناب کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں دوہرا معیار بے نقاب: تکفیری عناصر آزاد، محب اہلبیتؑ علامہ یاسین قادری جھوٹے مقدمے میں گرفتار
یہ کامیاب اقدام اس حقیقت کا بین ثبوت ہے کہ مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام کے پیروکار نہ کبھی میدان چھوڑنے والے تھے، نہ ہیں اور نہ کبھی ہوں گے۔ ہم حیدرِ کرار امیرالمومنین علی علیہ السلام اور سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام کے فکر و کردار کے وارث ہیں۔ ہم ہر محاذ پر ثابت قدم کھڑے ہیں، اور دشمن کے سامنے سر جھکانے کے بجائے سر کٹانا اپنی عزت سمجھتے ہیں۔
شہادت ہمارا ورثہ ہے، جو ہماری ماؤں نے ہمیں دودھ کے ساتھ پلایا ہے۔
ھَیْھَاتَ مِنَّا الذِّلَّة
میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین پاکستان







