پشاور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی زیر اہتمام شب شہدا و دعائے کمیل کا انعقاد
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع پشاور کے زیر اہتمام نعمت محل میں شب شہدا و دعائے کمیل کا انعقاد کیا گیا۔
اس محفل میں ریجنل صدر حاجت حسین، سابقہ ڈویژنل صدر اقتدار علی اور سابقہ ریجنل صدر محمد حسن نے شہداء کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں : حضرت محمدؐ کے فرمان کے مطابق، قرآن اور اہل بیت سے تمسک کامیابی ہے: آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی
پروگرام میں ضلعی صدر محسن علی اور سابقہ ڈویژنل صدر حسن رضا بھی شریک تھے۔
محفل کے اختتام پر شرکاء کی تواضع کے لیے نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا۔







