اسرائیلی سرکاری چینل کا گھٹیا پروپیگنڈا بے نقاب، اپنی پولیس کی تصویر ایرانیوں پر تھوپ دی
شیعیت نیوز : صہیونی پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب، اسرائیلی سرکاری چینل نے ایرانی پولیس کے نام پر اپنی پولیس کی تصویر شیئر کی
اسرائیلی سرکاری چینل نے ایک تصویر شائع کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایرانی پولیس عام مظاہرین پر ظلم کر رہی ہے، مگر جب تصویر کو زوم کیا گیا تو ثابت ہوا کہ یہ اسرائیلی پولیس کی تصویر ہے جس پر واضح عبرانی زبان میں لکھا ہوا ہے۔
یہ گھٹیا پروپیگنڈا صہیونی حکومت کی حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے جو جھوٹ اور فریب پر مبنی اپنی مہم چلاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی عراق کی مقدس سرزمین پر 100 بار شہید ہونے کی آرزو رکھتے تھے، بغداد میں ایرانی سفیر
اسرائیلی میڈیا کا یہ اقدام ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ تل ابیب اپنی جارحیت اور مظالم چھپانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے۔ غزہ میں بچوں اور عوام کا قتل عام کرنے والی صہیونی فورسز اب اپنے جرائم کو ایرانیوں پر تھوپنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔







