امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے نجف اشرف میں ملاقات

26 دسمبر, 2025 08:08

شیعیت نیوز: امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے نجف اشرف میں ملاقات اور علمی و دینی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ملاقات کے آغاز میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے پاکستان کے تمام اہل ایمان، بالخصوص گلگت بلتستان کے مؤمنین کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں اور اس امر پر تاکید کی کہ شیعیان پاکستان باہمی اتحاد و یگانگت کے ساتھ زندگی بسر کریں اور اپنے اخلاق، کردار اور عملی رویوں کے ذریعے تشیع کی حقیقی تصویر پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی سعودی عرب میں 8 ماہ کی اسیری کے بعد رہا

اس موقع پر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی دینی، تعلیمی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ملاقات میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری کے فرزند مولانا شیخ میثم جعفری بھی موجود تھے۔

2:30 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top