آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی سے ڈنمارک سے آئے مولانا سید مرید حسین نقوی کی نجف اشرف میں ملاقات
شیعیت نیوز: مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی سے ڈنمارک سے تشریف لائے حجۃ الاسلام مولانا سید مرید حسین نقوی نے نجف اشرف میں مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی نے یورپ میں مقیم مومنین کرام کے حالات دریافت کیے اور وہاں دینی، سماجی اور تبلیغی میدان میں انجام دی جانے والی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مرجع تقلید نے مولانا سید مرید حسین نقوی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بارگاہ الٰہی میں ان خدمات کی قبولیت اور مزید توفیق کے لیے دعا فرمائی۔
یہ بھی پڑھیں: کرسمَس کا تہوار محبت، امن، رواداری، قربانی اور خدمتِ انسانیت کا عظیم پیغام لیے ہوئے ہے، ایم این اےحمید حسین
اس موقع پر یورپ میں بسنے والے شیعہ مومنین کو درپیش دینی و سماجی چیلنجز اور ان کے حل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دینی شناخت کے تحفظ اور نئی نسل کی فکری و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔







