کرسمَس کا تہوار محبت، امن، رواداری، قربانی اور خدمتِ انسانیت کا عظیم پیغام لیے ہوئے ہے، ایم این اےحمید حسین

25 دسمبر, 2025 13:57

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے رکن قومی اسمبلی حمید حسین طوری نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تمام مسیحی برادری کو کرسمَس کی پُرخلوص اور دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کرسمَس کا تہوار محبت، امن، رواداری، قربانی اور خدمتِ انسانیت کا عظیم پیغام لیے ہوئے ہے، جو ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے اور باہمی احترام کو فروغ دینے کی تلقین کرتا ہے۔ دعا ہے کہ یہ موقع آپ کے گھروں میں خوشیوں، اطمینانِ قلب اور خوشحالی کا باعث بنے۔ پاکستان کی اصل قوت اس کی مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور آئینی مساوات میں مضمر ہے۔ مسیحی برادری نے قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک تعلیم، صحت، سماجی خدمت اور قومی تعمیر کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت کی مذاکرات کی مشروط پیشکش قبول کرلی

انہوں نے کہا کہ یہ خدمات ہمارے قومی تشخص اور اجتماعی ترقی کا قابلِ فخر حصہ ہیں۔ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ باہمی احترام، برداشت اور آئینِ پاکستان کی بالادستی کے تحت تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ آئیں، ہم سب مل کر اتحاد، امن اور اخوت کے ساتھ ایک مضبوط، خوشحال اور پُرامن پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

5:20 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top