باتا پور میں پولیس مقابلہ، کالعدم سپاہ صحابہ کے دو دہشت گرد ہلاک
شیعیت نیوز: باتا پور کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 دہشت گرد مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کی شناخت ندیم اور علی کے نام سے ہوئی ہے۔
دہشت گردوں نے سائفن پل کے قریب سی سی ڈی کینٹ کی ٹیم پر فائرنگ کی، دوران فائرنگ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تکفیری جولانی کی حکومت میں داعش کا زور، ادلب میں نقاب پوشوں نے داعش کے پرچم لہرا دیے: چوکیاں قائم
دہشت گردوں کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیں۔







