تکفیری جولانی کی حکومت میں داعش کا زور، ادلب میں نقاب پوشوں نے داعش کے پرچم لہرا دیے: چوکیاں قائم

19 دسمبر, 2025 10:09

شیعیت نیوز : شام میں جولانی کی حکومتی سرپرستی میں داعش کی سرگرمیاں عروج پر، نقاب پوش مسلح افراد نے ادلب میں داعش کے پرچم لہرا دیے

ادلب کے جنوبی مضافات میں نقاب پوش مسلح افراد نے حلب-دمشق بین الاقوامی شاہراہ پر داعش کے پرچم لہرا دیے ہیں اور اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ ان دہشت گردوں نے ادلب کے جنوبی علاقوں میں متعدد مقامات پر متحرک تفتیشی چوکیاں قائم کر دی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے حلب اور دمشق کے درمیان بین الاقوامی سڑک پر کئی مقامات پر داعش کے جھنڈے نصب کیے ہیں اور وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بوشہرہ اپر کرم: کالعدم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے پاراچنار شیعہ مسافروں کی گاڑی قبضے میں لی، خواتین سمیت یرغمال

یہ چوکیاں دیّر الغربی گاؤں کے قریب، بسیدا کے علاقے میں اور خان شیخون شہر کے قریب قائم کی گئی ہیں۔ نقاب پوش مسلح افراد مسافروں کی تلاشی لے کر شامی فوج اور سیکیورٹی فورسز سے وابستہ اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

سراقب شہر کے مکینوں نے بھی اطلاع دی ہے کہ تل الرمان گاؤں کی سڑک پر داعش کے پرچم لہراتے نقاب پوش افراد کی گاڑی گشت کرتی دیکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ نومبر میں انہوں نے دمشق کے ساتھ تعاون سے داعش کے 15 سے زائد ہتھیاروں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی اور 130 میزائل، گولے اور دیگر ہتھیار تباہ کیے۔ لیکن حالیہ دنوں میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں جولانی کی حکومت میں سیکیورٹی کی سنگین صورتحال کی نشاندہی کر رہی ہیں۔

9:09 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top