علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر پنجاب پولیس کے تشدد پر علماء و رہنماؤں میں غم و غصہ، شدید مذمت اور تحقیقات کا مطالبہ

19 دسمبر, 2025 10:21

شیعیت نیوز : ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے پنجاب حکومت کے ناروا سلوک کے بعد پاکستان میں علماء اور تشیع میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مختلف رہنماؤں کی جانب سے مذمتی بیانات اور مطالبات کا سلسلہ جاری ہے۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی (سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان) نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر نہتے عوام پر بلا اشتعال تشدد اور طاقت کے بے دریغ استعمال پر شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ یہ سلوک نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ ہمارے اخلاقی رویوں پر بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ سخت ترین سردی میں واٹر کینن کا استعمال انسانی، اسلامی اور جمہوری اقدار کی پامالی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

علامہ سید ناظر عباس تقوی (مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان) نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے پُرامن احتجاجی دھرنے میں حکومت کی جانب سے ناروا سلوک کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ سید ساجد علی نقوی کا مہاجرین کے عالمی ایام پر پیغام: سرکشی اور نظام کی خرابی نے انسانیت کو دربدر کیا

علامہ ولایت حسین جعفری (ایم ڈبلیو ایم رہنما بلوچستان) نے اس واقعے کو سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن پاکستان کی جمہوری تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر درج ہوگا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ساتھ پنجاب پولیس کی جانب سے ظالمانہ اور توہین آمیز سلوک نہ صرف انسانی حرمت کے منافی ہے بلکہ اسلامی تعلیمات، آئینی تقاضوں اور جمہوری اصولوں پر کاری ضرب ہے۔ انہوں نے فوری آزاد عدالتی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

علامہ عبد اللہ مطہری (صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیت صوبہ سندھ) نے اسے جعلی حکومت کی پالتو پنجاب پولیس کا ظلم و تشدد اور بے حرمتی قرار دیتے ہوئے شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

علامہ نشان حیدر ساجدی (نائب صدر کراچی ڈویژن) اور علامہ مقصود علی ڈومکی (آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ زون اے) نے بھی اس واقعے کی مذمت کی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا اعلان کیا۔

علامہ علی حسنین حسینی (صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان) نے اسے ریاستی جبر اور آئین شکنی کی بدترین مثال قرار دیا۔

علامہ ایاز حسین قمی (مذہبی اسکالر) نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی حمایت ہر مظلوم پر فرض ہے اور وہ کروڑوں مظلوموں کی آواز ہیں۔

5:27 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top