شیخ احمد علی نوری کی پنجاب حکومت پر شدید تنقید، علامہ راجہ ناصر عباس پر تشدد کو فسطائیت قرار

19 دسمبر, 2025 10:04

شیعیت نیوز : ممبر جی بی کونسل و صدر مجلس علماء مکتب اہل بیت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بزرگ عالمِ دین، سربراہ مجلس وحدت مسلمین اور نامزد اپوزیشن لیڈر سینیٹ آف پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر واٹر کینن کے ذریعے زہریلے اور مضرِ صحت پانی سے کیے گئے وحشیانہ حملے کی ہم بھرپور اور شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف آئینِ پاکستان، انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ کھلی فسطائیت اور آمرانہ سوچ کی بدترین مثال بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بزرگ، پرامن اور باوقار مذہبی و سیاسی رہنما پر اس نوعیت کا تشدد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پنجاب حکومت اختلافِ رائے کو طاقت کے زور پر دبانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ میرزا علی کی گلگت بلتستان میں انتہا پسندی اور عدم برداشت کی مذمت

شیخ احمد علی نوری نے مزید کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ اس شرمناک عمل کی ذمہ داری براہِ راست پنجاب حکومت اور ان کے پسِ پردہ ہینڈلرز پر عائد ہوتی ہے، جنہیں قوم کے سامنے ہر صورت جوابدہ ہونا ہو گا۔ ایسے ہتھکنڈے نہ تو عوام کی آواز کو خاموش کر سکتے ہیں اور نہ ہی حق و انصاف کی جدوجہد کو روک سکتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

9:23 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top