شیخ میرزا علی کی گلگت بلتستان میں انتہا پسندی اور عدم برداشت کی مذمت

19 دسمبر, 2025 10:01

شیعیت نیوز : اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدر شیخ میرزا علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتہا پسندی اور عدم برداشت تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے جس کے منفی اثرات پورے سماج پر پڑھنے کے ساتھ خطے کا مثبت چہرہ اور خطے میں رائج قبائلی روایات کے اقدار داغدار ہو رہے ہیں، جس سے معاشرے میں خوف و عدم تحفظ کا احساس سرایت کر رہا ہے اور قانون کی عدم موجودگی کے تاثر نے انسانی اطمینان کو کھوکھلا کر دیا ہے لیکن جس معاشرے میں معمولی نوعیت کے تنازعات کو جرگہ کے ذریعے حل کرنے کی روایت رہی ہو وہاں تمام علاقائی رواج و اقدار کو روندتے ہوئے اپنی بھڑاس نکالنے کے لیے ظلم کا راستہ چنا جائے وہاں انسانیت کا جنازہ بھی برآمد ہو جاتا ہے۔

شیخ میرزا علی نے گذشتہ دنوں تھک نالہ کے مقام بچ میں رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سادات برادری کے گھرانوں کو مسمار اور نذر آتش کرنے کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سادات تمام مسالک کی نظر میں قابل احترام ہیں جن کا احترام خاندانی حسب و نسب کا سلسلہ رحمۃ للعالمین، خاتم النبیین ہمارے پیارے نبی ﷺ سے وابستہ ہونے کے سبب ہے۔ اس افسوسناک واقعے کی خبر نے ہر شخص کو افسردہ کر دیا ہے لیکن مقامی متاثرین کے مطابق کسی بھی سطح پر ان کی نہ دادرسی کی گئی نہ ان کو انصاف دلانے کے لیے کوئی قدم اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الموں کا احتساب جلد ہوگا، حق کی آواز کسی جبر سے خاموش نہیں ہوگی، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

شیخ میرزا علی نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کو گرفتار کیا جائے اور متاثرین کو مکمل انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ خطے میں امن و امان بحال ہو اور قبائلی روایات اور سماجی ہم آہنگی برقرار رہے۔

8:06 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top