ظالموں کا احتساب جلد ہوگا، حق کی آواز کسی جبر سے خاموش نہیں ہوگی، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم
شیعیت نیوز : سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت بدترین فسطائیت پر اتری ہوئی ہے۔ اتحاد امت کے داعی اور انسانی حقوق کے علمبردار حجت الاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر واٹر کینن سے حملہ وفاقی اور پنجاب حکومت کے مذموم عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔ اس وقت ملک میں ان ظالموں کی حکومت ہے جن کے ہاتھوں سے سانحہ ماڈل ٹاؤن رنگے ہوئے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر حملہ پنجاب حکومت کا تعاقب کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان ظالموں کا جلد احتساب ہوگا۔ کوئی بھی ظالم اس گمان میں نہ رہے کہ ان کو چھوٹ ملے گی۔ ظالموں کا انجام عبرتناک ہونا ہے۔ حق و صداقت کی آواز ہم سولی پر بھی بلند کرنے والے ہیں۔ ہماری تاریخ مزاحمت و استقامت سے بھری پڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر بلااشتعال تشدد کی مذمت کرتا ہوں، علامہ سید شہنشاہ نقوی
ملک میں جس طرح انسانی حقوق کی پامالی، جمہوری اقدار کی پامالی اور ہمارے علماء و قائدین اور عوام پر جبر کا سلسلہ جاری ہے اس سے گلگت بلتستان کے حقوق سے محروم عوام میں مایوسی کا سبب بن رہا ہے۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ جبر و ستم اور ظلم و فسطائیت کو ختم کرے اور اظہار رائے کی آزادی یقینی بنائی جائے۔







