علامہ راجہ ناصرعباس کی توہین کے خلاف حوزہ علمیہ قم سے جوامع روحانیت اور مدارس علمیہ کی سخت الفاظ میں مذمت

18 دسمبر, 2025 13:44

شیعیت نیوز: پاکستان کی فارم 47 کی جعلی اور قابض حکومت کے ہاتھوں اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہرسربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور ا ن کے ہمراہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہنوں اور دیگر محب وطن پاکستانیوں پر بدترین ظلم کے خلاف ملک وبیرون ملک سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

آئین شکن حکمرانوں کے مظالم کے خلاف حوزہ علمیہ قم سے جوامع روحانیت اور مدارس علمیہ میں شامل مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم،جامعہ روحانیت بلتستان،جامعہ روحانیت خیبر پختونخواہ،جامعہ روحانیت استور،جامعہ البعثت قم،مدرسہ علمیہ الولایہ،مدرسہ ثقلین،الصادق فاؤنڈیشن اورمؤسسة شجرة طيبةکی طرف سے بھی مذمتی بیان سامنے آگیا ہے ۔ جس کا متن درج ذیل ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
"وَالَّذِينَ إِذَا أَصَابَهُمُ الْبَغْيُ هُمْ يَنتَصِرُونَ” – سورہ الشوریٰ، آیت: 39
اور جب ان پر زیادتی سے ظلم کیا جاتا ہے تو وہ اس کا بدلہ لیتے ہیں۔

منتخب سینیٹر اور سینٹ میں نامزد اپوزیشن لیڈر، اتحاد بین المسلمین کے داعی، پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے مدافع اور باوقار عالمِ دین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے ساتھ کیا گیا سلوک نہ صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ ہمارے ریاستی اور اخلاقی رویّوں پر ایک بڑا سوالیہ نشان بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گرفتاری کا خوف، تکفیری دہشت گرد ملا منظور مینگل کا ملک سے افغانستان فرار ہونے کا عندیہ

سخت سردی میں واٹر کینن کا استعمال اور قابل احترام دینی اور مذہبی شخصیت کی توہین در حقیقت انسانی، اسلامی اور جمہوری اقدار کی پامالی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کسی ایک فردِ واحد کا نام نہیں بلکہ ملت تشیع اور پاکستانی قوم کی امنگوں کے ترجمان ہیں۔ ان کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار کرنا دراصل عوام اور آزادی اظہار رائے کی تضحیک ہے۔

ریاستی اداروں کی ذمہ داری شہریوں کو تحفظ اور عزت فراہم کرنا ہے، طاقت کا ایسا بے جا استعمال جو نفرت، تقسیم اور بداعتمادی کو جنم دے کسی صورت وطن کے مفاد میں نہیں۔

حوزہ علمیہ قم میں موجود طلاب و علمائے کرام اس واقعے کی شدید مذمت اور اس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔

 

2:21 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top