گرفتاری کا خوف، تکفیری دہشت گرد ملا منظور مینگل کا ملک سے افغانستان فرار ہونے کا عندیہ

17 دسمبر, 2025 16:14

شیعیت نیوز: فرقہ وارانہ منافرت، فحش زبانی، ملک وبیرون ملک دہشتگردوں کی پشت پناہی میں ملوث بدنام زمانہ تکفیری وہابی مولوی منظوراحمد مینگل نے ملک سے فرار ہونے ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ایک دینی مدرسہ جامعہ عائشہ صدیقہ کے مہتمم اور شیخ الحدیث کے طور پرمشہور انتہائی گھٹیااور پست مولوی منظور مینگل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں حکومت سے تنگ ہوں، اگر انہیں ہماری دینی خدمات اور ہماری ضرورت نہیں ہے تو ہمیں ایجنسیوں والے خبردار کردیں، ملک چھوڑ کر افغانستان چلے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اذان و امامت کرکے خود کو سنبھال لیں گے ورنہ افغانستان کے لوگوں کے جوتے پالش کرکے گزارہ کرلیں گے۔ واضح رہے کہ مولانا منظور احمد مینگل انتہائی درجے کا گرا ہوا اور نیچ قسم کا مولوی ہے ، جس کی فحش کلامی کے متعدد ویڈیوکلپس سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صدر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری اپنے عہدے سے مستعفیٰ

یہی نہیں بلکہ یہ مولوی منظور مینگل ملک کے اندر اور بیرون ملک دہشت گردی اور دہشت گردوں کی تربیت اور بھرتیوں میں بھی ملوث ہے، برادر پڑوسی ملک ایران کے سرحدی علاقوں میں شدت پسند دہشت گرد گروہوں کو افرادی قوت کی فراہمی میں بھی ملوث رہا ہے۔

لگتا یہ کہ ریاست پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے قلع قمع کی پالیسی کے خوف سے اب مولوی منظور مینگل ملک سے فرار کا ارادہ رکھتا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس دہشت گرد سرغنہ کو فوری گرفتار کرکے نشان عبرت بنائیں۔

11:27 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top