وحدت یوتھ پاکستان کی اڈیالہ جیل کے باہر علامہ راجہ ناصر عباس پر پولیس تشدد کی شدید مذمت

17 دسمبر, 2025 16:21

شیعیت نیوز : وحدت یوتھ پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر سید کوثر علی شیرازی نے بزرگ عالم دین اور نامزد اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ اور عمران خان کی بزرگ بہنوں سمیت دیگر مرد و خواتین کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر قابض رژیم کے سفاکانہ برتاؤ کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گرفتاری کا خوف، تکفیری دہشت گرد ملا منظور مینگل کا ملک سے افغانستان فرار ہونے کا عندیہ

سید کوثر علی شیرازی نے اپنے بیان میں کہا کہ رات کی تاریکی اور سخت سردی میں کیمیکل زدہ پانی کا استعمال بزدلی و سفاکیت کی انتہا ہے اور یہ یزیدی مائنڈ سیٹ کی عکاسی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وحدت یوتھ پاکستان اس ریاستی فاشزم و ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتی ہے۔ مسلط شدہ غاصب رژیم یاد رکھے کہ حق کی آواز کو ظلم کی بوچھاڑ سے دبایا نہیں جا سکتا۔

1:00 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top