سعودی جارحیت جاری، صعدہ میں ایک خاندان کے شہداء کی تعداد 8 ہو گئی
شیعیت نیوز : یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، صوبہ صعدہ کے ضلع سحار کے علاقے الطویلہ میں علی القحم کے خاندان پر سعودی فضائی حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے، جب شدید زخمی ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں۔
سعودی جنگی طیاروں نے صعدہ شہر کے مضافات پر تین فضائی حملے کیے جبکہ ضلع الصفراء کے علاقے نشور میں ایک اسکول کے قریب بمباری سے ایک لڑکا اور ایک طالبہ زخمی ہو گئے۔ صوبہ تعز کے ضلع مقبنہ کے علاقے المشاویل میں ایک مسجد اور اسکول کو نشانہ بنائے جانے سے ایک بچی زخمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : 24 گھنٹوں میں یمن پر 124 سعودی فضائی اور میزائل حملے ہوئے، یمنی مسلح افواج
سعودی رجیم کے طیاروں نے صوبہ الجوف کے اضلاع المتون اور المتمہ میں سات فضائی حملے کیے، جبکہ صنعاء کے ضلع ارحب میں ایک حملے میں شمسی توانائی کا نظام اور پانی کا کنواں تباہ ہو گیا، جس سے شہریوں کو بجلی اور پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سعودی فضائیہ نے حجہ، لحج، عمران، صعدہ، الجوف، تعز اور اِب کے صوبوں میں شہری مقامات پر 56 فضائی و میزائل حملے کیے، جبکہ حالیہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک آل سعود کے حملوں کی مجموعی تعداد 3179 تک پہنچ چکی ہے۔







