ایران حالت جنگ میں ہے، اپنے دفاع میں ہچکچاہٹ نہیں کریں گے، اسماعیل بقائی

26 اکتوبر, 2026 11:36

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ ایران امریکی سامراج اور غاصب اسرائیل کے ساتھ حالت جنگ میں ہے اور کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں اپنے دفاع کے ذاتی اور ناقابل تنسیخ حق کے استعمال میں ذرا بھی ہچکچاہٹ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی طاقتور مسلح افواج اسلامی ایران کا پوری قوت سے دفاع کرنے میں معمولی تردد بھی نہیں رکھتیں، خطے کی صورتحال پر بھرپور طاقت اور انٹیلی جنس کے ساتھ کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ہر ممکنہ منظرنامے کے لیے تیاری مکمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مارو اور بھاگو کا دور ختم، ہر حملے کا جواب دیں گے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

اسماعیل بقائی نے صیہونی حکومت کے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ وہاں انتخابات نہیں بلکہ ایسے دھڑوں کے درمیان مقابلہ ہے جو ایک دوسرے سے بڑھ کر جرائم اور قتل عام کے دعوے دار ہیں، اور یہ رجیم فالس فلیگ کارروائیوں میں خاص مہارت رکھتی ہے۔

انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے ایران پر بحری قزاقی کے الزام کے جواب میں کہا کہ امریکی صدر نے یکم مئی 2026 کو خود فخریہ انداز میں تجارتی جہازوں پر قبضے اور ان کا تیل لوٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایک طرح کے بحری قزاق ہیں، شاید امریکی صدر کو یہ جان کر خوشی نہ ہو کہ ان کے وزیر خارجہ اتنی جلدی ان کا بیان بھول گئے۔

12:32 شام اکتوبر 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔