تعز کی فضا میں سعودی ونگ لونگ II ڈرون مار گرایا گیا، یمنی مسلح افواج
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فضائی دفاع نے صوبہ تعز کی فضا میں معاندانہ کارروائیوں میں مصروف سعودی رجیم کا چینی ساختہ مسلح جاسوس ڈرون ونگ لونگ II مار گرایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے سعودی دشمن کے اس ڈرون کو مناسب ہتھیار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ ونگ لونگ II ایک جدید مسلح بغیر پائلٹ طیارہ ہے جو جاسوسی، نگرانی اور فضائی حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی مسلح افواج کی بڑی کامیابی، تعز میں سعودی عرب کا جدید ترین ‘ونگ لونگ II’ ڈرون مار گرایا
تعز مارچ 2015 میں سعودی جارحیت کے آغاز سے ہی یمن کا اہم محاذ رہا ہے، اور اپنے اسٹریٹجک محل وقوع کے باعث آل سعود اس صوبے میں فضائی جاسوسی اور نگرانی کی سرگرمیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی جنگی طیارے تعز اور صعدہ سمیت مختلف صوبوں پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ یمنی مسلح افواج سعودی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں۔







