علامہ سید حسن ظفر نقوی کی اڈیالہ جیل کے باہر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیٹ خواتین و بچوں پر پولیس تشدد کی پر زور مذمت

17 دسمبر, 2025 16:27

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی نے اڈیالہ جیل کے باہر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت خواتین و بچوں پر پنجاب پولیس کی جانب سے تشدد اور واٹر کینن کے استعمال کی پر زور مذمت کی ہے۔

علامہ سید حسن ظفر نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ نام نہاد جمہوریت کی دعویدار حکومت کا حالیہ طرزِ عمل کھلی آمریت کی عکاسی کرتا ہے۔ آج اگر کوئی شہری اپنے آئینی و قانونی حقِ احتجاج کا استعمال کرے تو اسے ریاست دشمن قرار دے کر جبر و تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب اور خواتین پر کیا گیا تشدد قابلِ افسوس اور قابلِ مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم قم کے صدر علامہ سید ذیشان الحسنی کی اڈیالہ جیل کے باہر علامہ راجہ ناصر عباس پر ناروا سلوک کی شدید مذمت

میڈیا پر حکومتی گرفت کے باوجود یہ ظلم دنیا کی نظروں سے اوجھل نہیں رہ سکتا۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس واقعے کا فوری نوٹس لیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب محض ایک سینیٹر نہیں بلکہ کروڑوں افراد کے مذہبی رہنما ہیں؛ ان پر تشدد ناقابلِ قبول ہے۔ جو قوتیں آج خاموش ہیں، وہ کل جمہوریت دشمن اور آمریت کی حامی سمجھی جائیں گی۔

2:34 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top