ایم ڈبلیو ایم قم کے صدر علامہ سید ذیشان الحسنی کی اڈیالہ جیل کے باہر علامہ راجہ ناصر عباس پر ناروا سلوک کی شدید مذمت
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے صدر علامہ سید ذیشان حیدر الحسنی نے اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے ساتھ کی گئی توہین آمیز اور ناروا سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔
علامہ سید ذیشان حیدر الحسنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک معزز دینی و سیاسی شخصیت کے ساتھ اس طرح کا رویہ نہ صرف قابلِ افسوس ہے بلکہ جمہوری اقدار اور انسانی وقار کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں کی جانب سے پرامن اور باوقار احتجاج پر طاقت کا استعمال فاشسٹ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جبر، دھونس اور تذلیل کے ہتھکنڈوں سے حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ بار کی راولپنڈی میں علامہ راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی خواتین پر پولیس تشدد کی شدید مذمت
مجلس وحدت مسلمین ہر سطح پر ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔







