مصر نے IAEA چیف سے ایران کے جوہری پروگرام پر رابطہ، کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ
شیعیت نیوز: مصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے عالمی جوہری ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایران کے پرامن جوہری پروگرام پر تفصیلی بات چیت کی۔
مصری وزیر خارجہ نے گفتگو کے دوران کشیدگی کم کرنے، باہمی اعتماد پیدا کرنے اور موجودہ تعاون کے تسلسل کے لیے مناسب حالات پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت ابو طالبؑ کے ایمان پر شک رکھنے والا شیعہ نہیں ہو سکتا، آیت اللہ ریاض حسین نجفی
انہوں نے کہا کہ سیاسی حل تلاش کرنا اور مذاکرات دوبارہ شروع کرنا خطے کی سلامتی و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
عبد العاطی نے مصر اور IAEA کے درمیان جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔







