سپاہ بحریہ نے امریکی جنگی جہازوں کو خلیج فارس میں کھلی وارننگ دے دی
شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے خلیج فارس میں شہید کمانڈر محمد ناظری کے نام سے منسوب دو روزہ عظیم الشان جنگی مشق کے دوران خطے میں موجود امریکی جنگی بحری جہازوں کو کڑی اور سخت وارننگ دی ہے۔
یہ مشق خلیج فارس، آبنائے ہرمز، بحیرہ عمان اور ایران کے تینوں اسٹریٹجک جزائر ابوموسیٰ، تنب بزرگ، تنب کوچک اور جزیرہ سیر کے سمندری حدود میں کی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سپاہ کے بحری کمانڈوز نے امریکی جنگی جہازوں کو براہِ راست واضح پیغام دیا کہ وہ ایرانی سمندری حدود کے قریب آنے سے گریز کریں، ورنہ فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 12 روزہ جنگ میں ایران نے امریکہ اور اسرائیل دونوں کو یکجا شکست دی، آیت اللہ خاتمی
مشق کے دوران ملکی ساختہ جدید ترین فضائی دفاعی میزائل سسٹم، الیکٹرانک وارفیئر آلات اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی دفاعی نظاموں کو کامیابی سے آزمایا گیا جو فضائی اور بحری اہداف کو سیکنڈوں میں شناخت کر کے انتہائی درستگی سے نشانہ بناتے ہیں۔
مشق میں تیز رفتار میزائل بوٹس، ڈرونز، نگرانی کے جدید نظام اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹریکنگ آپریشنز بھی شامل تھے۔
منتظمین نے واضح کیا کہ یہ مشق پڑوسی ممالک کے لیے امن، دوستی اور تعاون کا پیغام ہے، جبکہ سامراجی اور غاصب طاقتوں کے لیے کھلا انتباہ ہے کہ ایران کی دفاعی طاقت اور مزاحمتی حکمت عملی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور فیصلہ کن ہے۔







