غرب اردن کی زمینوں کی خریداری کا نیا بل فلسطینیوں کے حقوق پر کھلا حملہ ہے، حماس

27 نومبر, 2025 14:11

شیعت نیوز: فلسطین کی اسلامی استقامتی تنظیم حماس نے ایک بیان جاری کرکے اسرائیلی حکومت کی پارلیمنٹ میں غرب اردن کی زمینوں کی خریداری کے بل کو ناجائز قبضے کو قانونی رنگ دینے کی خطرناک کوشش قرار دیا ہے۔

حماس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کنسٹ میں صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں غرب اردن کی زمینوں کی خریداری کا بل منظور کروانے کی سازش رچی جاچکی ہے، جس کا مقصد فلسطینیوں کی آبائی زمینوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دورِ باطل کے خاتمے کا وقت قریب ہے، شیخ نعیم قاسم

حماس کے مطابق اسرائیلی حکومت اپنے ناجائز قبضے کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ فلسطینی سرزمین پر اپنے جبری تسلط کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔

بیان میں حقیقت کو تبدیل کرنے کی ہر طرح کی سازش کو قابلِ مذمت، غیرقانونی اور انسانی اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسی غیرقانونی حرکتیں فلسطینی سرزمین اور اس کے حقیقی رہنے والوں کے عزم کو توڑ نہیں سکتیں۔

9:11 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top