دورِ باطل کے خاتمے کا وقت قریب ہے، شیخ نعیم قاسم
شیعت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے یومِ رضاکار مجاہد کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور امریکہ کا دورِ باطل بالآخر ختم ہو کر رہے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بحرانوں کی شدت جتنی بڑھتی ہے، اتنے ہی جلد حق کے راستے کھلتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 12 روزہ جنگ: جنرل پاکپور کا بسیج فورس کے کردار کو شاندار خراجِ تحسین
شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ کامیابی کی دو جہتیں ہوتی ہیں: دل سے کامیابی اور دشمن پر کامیابی۔ ان کے مطابق جو شخص ایمان اور باطنی قوت کے میدان میں کامیاب ہو جائے، وہ لازماً اپنے دشمن پر بھی غلبہ پا لیتا ہے۔
انہوں نے رضاکار مجاہدوں کو استقامت اور ثابت قدمی کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ پوری شرافت اور مکمل وقار کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گا، اور امریکہ و اسرائیل کی باطل قوتوں کا خاتمہ یقینی ہے۔







