واٹس ایپ اطلاع پرسکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے باجوڑ بڑی تباہی سے بچ گیا

26 نومبر, 2025 14:22

شیعیت نیوز : خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ کے مختلف مقامات پر نصب باردوی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے علاقہ چارمنگ کے مختلف مقامات پر شرپسند عناصر کی جانب سے نصب کردہ بارودی مواد محفوظ طریقے سے ریکور کرکے ناکارہ دیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنا کر علاقے کو کسی بڑے سانحے سے بچا لیا۔ واضح رہے کہ علاقے میں بارودی مواد کی موجودگی سے متعلق اطلاع مقامی مکینوں نے پولیس کے آفیشل واٹس ایپ نمبر پر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : مسترد شدہ لوگوں کو زبردستی ملک پر مسلط کرنا عوام کے مینڈیٹ اور جمہوری اقدار کی توہین ہے، علامہ مقصود ڈومکی

ڈی پی او باجوڑ نے اطلاع کا فوری نوٹس لیا اور فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پر بی ڈی ایس ٹیم موقع پر پہنچی اور بارودی مواد کو مکمل مہارت کے ساتھ برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔

ترجمان باجوڑ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے عوام کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کا باہمی رابطہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے نہایت اہم ہے۔

10:54 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top