ایامِ فاطمیہؑ کی مناسبت سے جموں و کشمیر میں مجالسِ عزاء، آغا سید حسن موسوی کا خطاب

25 نومبر, 2025 17:28

شیعت نیوز: ایامِ فاطمیہؑ کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے زیر اہتمام مرکزی امام باڑہ بڈگام، امام باڑہ یاگی پورہ ماگام اور شولی پورہ بڈگام میں مجالسِ عزاء کا انعقاد ہوا، جن میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

انجمنِ شرعی شیعیان کے ذاکرین نے مجالس میں مرثیہ خوانی کی، جبکہ انجمن کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں شہزادیِ کونین جناب سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی سیرتِ طیبہ، شان و عظمت اور کردارِ مبارک کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں : سکردو میں “امّ ابیہا کانفرنس” کا انعقاد، سیرتِ بی بی فاطمہؑ پر معرکة الآراء خطابات

آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کا زہد و تقویٰ، سخاوت و کریمی، عشق و عرفانِ الٰہی اور دین و ملت کے لیے فکرمندی ایک اعلیٰ ترین نمونۂ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک صالح اسلامی معاشرے کی تعمیر کے لیے خاتونِ جنت کے کردار و عمل سے بڑھ کر کوئی لائحہ عمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیرتِ فاطمہؑ کی طرف لوگوں کو متوجہ کرکے سماجی بدعات اور اخلاقی بے راہ روی کا آسانی سے خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

انجمنِ شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا فرائض و حقوقِ نسواں کی سب سے عظیم ترجمان ہیں۔ انہوں نے خواتین کے اسلامی حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی کٹھن حالات کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ رسولِ اسلام ﷺ کی اس برگزیدہ بیٹی اور خواتینِ عالم کی سردار کے حضور خراجِ عقیدت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم خواتین کے حقوق کی پاسداری کریں اور ان کی ادائیگی میں کسی تردد یا کمزوری کا شکار نہ ہوں۔

9:42 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top