سکردو میں “امّ ابیہا کانفرنس” کا انعقاد، سیرتِ بی بی فاطمہؑ پر معرکة الآراء خطابات

25 نومبر, 2025 17:25

شیعت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام شہادتِ دخترِ رسول بی بی فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے “امّ ابیہا کانفرنس” سکردو میں منعقد ہوئی، جس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس میں مقررین نے بی بی دو عالم سلام اللہ علیہا کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے اسے انسانیت کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی بی سلام اللہ علیہا کی بصیرت توحید و صفاتِ الٰہی کی تشریح، رسالت کے ذریعہ ہدایت، قرآن کی عظمت، اسلامی احکامات کے مقاصد، معاشرتی عدل اور امامت کی ضرورت کا عظیم آئینہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ ناظر عباس تقوی کی وحدت ہاؤس آمد، ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے ملاقات اور تعزیت

مقررین نے مزید کہا کہ آج بھی اگر ہم بی بی فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی سیرتِ مبارکہ کی روشنی میں اپنی زندگیوں میں تبدیلی لائیں تو ہم نہ صرف اپنی معاشرت کو بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ اللہ وحدہٗ لا شریک کی رضا پا کر دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔

یہ کانفرنس اسلامی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام سکردو میں منعقد کی گئی جس میں بی بی دو عالم سلام اللہ علیہا کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر مفصل خطابات کیے گئے۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس پروگرام میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی صدر علامہ شیخ مرزا علی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، سکردو کے ڈویژنل صدر علامہ رضا حسین بہشتی، ضلع سکردو کے صدر علامہ سید حسن فلسفی اور ضلعی جنرل سیکریٹری علامہ احمد حسن ترابی نے بھی شرکت کی۔

11:18 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top