حزب اللہ کے سینئر کمانڈر ہيثم علی طباطبائی کی شہادت کی تصدیق

24 نومبر, 2025 10:27

شیعت نیوز:

بسم الله الرحمن الرحیم

‏مِّنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ ۖ فَمِنْهُم مَّن قَضَىٰ نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن یَنتَظِرُ ۖ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا۔

إنا لله وإنا إلیہ راجعون۔

حزب اللہ فخر کے ساتھ اعلان کرتی ہے کہ مزاحمتی تحریک کے سینئر کمانڈر ہيثم علی طباطبائی المعروف سید ابو علی شہید ہو گئے ہیں۔

انہوں نے لبنان کے دفاع کی راہ میں جانثاری سے کام لیا اور اسرائیلی دشمن کے خائنانہ حملے میں جامِ شہادت نوش کیا۔

انہوں نے اپنی پوری زندگی جدوجہد، اخلاص، قربانی اور ثابت قدمی کے ساتھ مقاومت کی راہ میں گزاری۔ وہ دشمن صیہونی حکومت کے مقابلے میں آخری لمحے تک متحرک رہے اور اپنے شہید ساتھیوں سے جاملے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب الله کا اہم کمانڈر کی شہادت پر بیان: مزاحمت جوابی کاروائی کا فیصلہ کرے گی

شہید ہيثم طباطبائی نے مقاومت کے آغاز ہی سے اپنی زندگی اس تحریک کے لیے وقف کر دی تھی۔ وہ تنظیم کے بانی رہنماؤں میں سے تھے جنہوں نے اس تحریک کو مضبوط، باوقار اور طاقتور بنایا تاکہ وطن محفوظ رہے۔

انہوں نے دفاعِ وطن میں نہ کبھی تھکن محسوس کی اور نہ کبھی ہمت ہاری۔ انتھک کوشش اور خدمات کے بدلے اللہ تعالیٰ نے انہیں شہادت کا بلند مقام عطا کیا۔

ان کی یہ عظیم قربانی مقاومتی مجاہدین کے لیے مزید عزم، حوصلے اور طاقت کا سبب بنے گی، جس طرح وہ اپنی پوری زندگی ان کے لیے توانائی کا ذریعہ رہے۔ مجاہدین ان کے راستے کو آگے بڑھائیں گے۔

حزب اللہ اس عظیم مجاہد کمانڈر کی شہادت کی مناسبت سے امام زمانہ (عج)، تمام مقاومتی مجاہدین، صابر اور ثابت قدم عوام اور شہید کے اہل خانہ کو تسلیت اور مبارک باد پیش کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے ان کے اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔

10:29 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top