سعودی جارحیت کا جواب، یمنی افواج کا ریاض ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیبات پر حملہ
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج نے سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے اندر چار کارروائیاں کرتے ہوئے دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے، مشرق سے مغرب جانے والی تیل پائپ لائن کے متعدد پمپنگ اسٹیشنوں اور بقیق میں آرامکو تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ ترجمان یمنی فوج کے مطابق براہ راست حملوں کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور نقصان پہنچا۔
ترجمان یمنی فوج کے مطابق تیسری کارروائی میں المضاربہ اور رأس العارہ کے علاقوں میں سعودی افواج کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، جس میں بڑی تعداد میں سعودی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے، جبکہ چوتھی کارروائی میں ریاض کے مالیاتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جسے یمنی بچوں اور خواتین پر سعودی حملوں کا جواب قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : 16 دنوں میں سعودی عرب کے اندر 70 یمنی کارروائیاں، 27 ہوائی اڈے نشانہ بنے
ترجمان یمنی فوج نے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو خبردار کیا کہ وہ سعودی عرب سے اپنی سرمایہ کاری محفوظ ممالک منتقل کر دیں، کیونکہ یمن کے خلاف جارحیت اور محاصرہ جاری رہنے تک سعودی عرب سرمایہ کاری کے لیے غیر محفوظ رہے گا۔ انہوں نے سعودی رجیم کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ یمن نے مدینہ منورہ میں پائپ لائن کو نشانہ بنایا، اور واضح کیا کہ حملے کا ہدف ریاض میں واقع پائپ لائن تھی۔
ترجمان یمنی فوج نے اعلان کیا کہ یمنی افواج سعودی سرزمین کی گہرائی میں کارروائیاں جاری رکھیں گی اور جارحیت کے خاتمے اور محاصرہ اٹھائے جانے تک ’’محاصرے کے مقابلے میں محاصرہ اور شدت کے مقابلے میں شدت‘‘ کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔







